حقیقی میدان میں قدم: اپنا پہلا Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنا
ڈیمو اکاؤنٹ سے حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر منتقلی ایک بڑا سنگِ میل ہوتا ہے۔ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب آپ کی حکمت عملیاں، صبر اور ڈسپلن سب ایک جگہ اکٹھے ہو جاتے ہیں اور جب ٹریڈنگ محض تھیوری رہنے کے بجائے حقیقت بن جاتی ہے۔
زیادہ تر ٹریڈرز اپنے سفر کا آغاز ڈیمو اکاؤنٹس سے کرتے ہیں جو انہیں بغیر کسی فنانشیل رسک کے حکمتِ عملیوں کو آزمانے اور مارکیٹ کی حرکات کو سمجھنے کا موقع دیتے ہیں۔ لیکن کسی نہ کسی مرحلے پر آپ اگلا قدم اٹھانے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔ یہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جب آپ اتنے پُراعتماد ہو جاتے ہیں کہ ایک حقیقی Exness اکاؤنٹ پر منتقل ہو سکیں، یعنی ایک توثیق شدہ لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ جو آپ کو حقیقی رقم ڈیپازٹ کرنے، ٹریڈ کرنے اور رقم نکلوانے کی سہولت دیتا ہے۔ ایک حقیقی Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ آپ کو مکمل ٹریڈنگ تجربہ فراہم کرتا ہے جس میں رئیل ٹائم کے جذبات، مارکیٹ کے اصل حالات اور حقیقی انعامات شامل ہوتے ہیں۔
Exness کے ساتھ، اس منتقلی کو سادہ، محفوظ اور بااختیار بنانے کے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اپنا پہلا Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے میں صرف چند منٹ لگتے ہیں لیکن یہ ایک ایسے عالمی ٹریڈنگ ایکو سسٹم تک رسائی فراہم کرتا ہے جو لچک، شفافیت اور کنٹرول کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ رجسٹریشن سے لے کر آپ کی پہلی ٹریڈ تک، پراسیس کے ہر مرحلے کو نئے اور تجربہ کار ٹریڈرز دونوں کیلئے آپٹیمائز کیا گیا ہے۔
اس مضمون میں ہم آپ کی رہنمائی کریں گے کہ حقیقی Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولتے وقت آپ کن تمام مراحل کی توقع کر سکتے ہیں جن میں رجسٹریشن اور شناخت کی تصدیق سے لے کر فنڈنگ، پلیٹ فارم سیٹ اپ اور اپنی پہلی لائیو ٹریڈ لگانے تک سب کچھ شامل ہے۔
چاہے آپ ڈیمو ٹریڈنگ سے حقیقی ٹریڈنگ کی طرف منتقل ہو رہے ہوں یا نئے سرے سے آغاز کر رہے ہوں، یہ جامع گائیڈ پراسیس کے ہر مرحلے کا احاطہ کرتی ہے جس میں عام غلطیاں جن سے بچنا چاہیے اور وہ نکات بھی شامل ہیں جو آپ کو پُراعتماد انداز میں ٹریڈنگ شروع کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
مرحلہ 1: اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرنا
Exness کے ساتھ حقیقی فنڈز کی ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے، آپ کو اپنے Exness پرسنل ایریا (PA) میں ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ یہ عمل تیز، آسان فہم اور ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں ڈیوائسز پر باآسانی قابلِ رسائی ہے۔
یہ اس طرح کام کرتا ہے:
- Exness ویب سائٹ پر جائیں یا Exness Trade ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
- Register پر کلک کریں، پھر اپنی تفصیلات درج کریں، اور ایک محفوظ پاس ورڈ سیٹ کریں۔
- اس بات کی تصدیق کیلئے چیک باکس پر نشان لگائیں کہ آپ امریکا کے شہری یا رہائشی نہیں ہیں۔
- Continue پر کلک کریں۔
- اس کے بعد آپ کو اپنے PA پر لے جایا جائے گا جہاں آپ ہر چیز کا انتظام کریں گے جیسے کہ اکاؤنٹس، ڈیپازٹس، رقم نکلوانا اور سپورٹ ٹکٹس۔
لاگ اِن ہونے کے بعد، آپ مختلف ٹریڈنگ اکاؤنٹ اقسام میں سے انتخاب کر سکتے ہیں:
- Standard اکاؤنٹس میں Standard Cent اور Standard شامل ہیں۔
- Professional اکاؤنٹس میں Pro، Raw Spread اور Zero شامل ہیں۔
ہر اکاؤنٹ مختلف تجربے کی سطح اور ٹریڈنگ ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تجویز: آپ اپنے PA میں متعدد ٹریڈنگ اکاؤنٹس بنا سکتے ہیں۔ ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو تمام ٹریڈنگ انسٹرومنٹس تک رسائی حاصل ہوتی ہے لیکن انسٹرومنٹ کلاسز کو الگ الگ ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں تقسیم کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک اکاؤنٹ فاریکس انسٹرومنٹس پر CFD ٹریڈنگ کیلئے اور دوسرا کموڈیٹی انسٹرومنٹس پر CFD ٹریڈنگ کیلئے۔
مرحلہ 2: اپنے اکاؤنٹ کی توثیق (KYC)
توثیق کیوں اہم ہے
توثیقی پراسیس، جسے Know Your Customer (KYC) بھی کہا جاتا ہے، حقیقی Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کا ایک نہایت اہم حصہ ہے۔ یہ محض ایک رسمی پراسیس نہیں بلکہ ایک ریگولیٹری تقاضا ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ محفوظ ہو اور بین الاقوامی مالی معیارات کے مطابق ہو۔
Exness میں، توثیق آپ اور کمپنی دونوں کے تحفظ میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ فراڈ کو روکتی ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کے فنڈز محفوظ رہیں اور اس کی توثیق کرتی ہے کہ اکاؤنٹ کھولنے والے شخص واقعی آپ ہی ہیں۔ اسے یوں سمجھیں جیسے کسی محفوظ جگہ میں داخل ہونے سے پہلے اپنی ID دکھانا، یہ اعتماد قائم کرتا ہے اور آپ کے ٹریڈنگ کے تجربے کو محفوظ بناتا ہے۔
توثیق کا مکمل پراسیس
1. اپنی ای میل کی توثیق کریں
- اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور Send me a code پر کلک کریں۔
- آپ کے انباکس پر 6 ہندسوں والا کوڈ بھیجا جائے گا۔
- کوڈ درج کریں اور Continue پر کلک کریں۔
2. اپنے فون نمبر کی توثیق کریں
- اپنا فون نمبر درج کریں۔
- منتخب کریں کہ آپ کوڈ کس طرح وصول کرنا چاہتے ہیں یعنی SMS کے ذریعے یا فون کال کے ذریعے، پھر Continue پر کلک کریں۔
- 6 ہندسوں والا کوڈ درج کریں اور Continue پر کلک کریں۔
3. اپنی ذاتی معلومات درج کریں
یقینی بنائیں کہ آپ جو معلومات فراہم کر رہے ہیں وہ آپ کی توثیقی دستاویزات میں درج معلومات سے عین مطابقت رکھتی ہوں:
- پہلا نام
- آخری نام
- تاریخِ پیدائش
- پتہ
- جنس
مکمل ہونے کے بعد Continue پر کلک کریں۔
4. اپنی اکنامک پروفائل مکمل کریں
اس مرحلے میں آپ سے آپ کے آمدنی کے ذریعے، انڈسٹری اور ٹریڈنگ کے تجربے سے متعلق چند بنیادی سوالات پوچھے جائیں گے۔ درست معلومات فراہم کرنا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کو مناسب تجارتی حالات اور سپورٹ حاصل ہو۔ مکمل ہونے کے بعد Continue پر کلک کریں۔
5. اپنی شناخت اور پتے کی توثیق کریں
- اپنے دستاویز جاری کرنے والے ملک کا انتخاب کریں اور شناخت کے ثبوت (POI) کیلئے دستاویز کی قسم منتخب کریں۔
- توثیقی تقاضوں کے مطابق دستاویز اپ لوڈ کریں، پھر Confirm and Proceed پر کلک کریں۔
- اس کے بعد، اپنا شناخت کا ثبوت (POA) اپ لوڈ کریں، جیسے بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بل۔ اس کیلئے 'Upload Proof of Address' پر کلک کریں اور پھر آگے بڑھنے کیلئے 'Next' پر کلک کریں۔
جمع کروانے کے بعد، Exness آپ کی دستاویزات کا جائزہ لے گی۔ زیادہ تر توثیقی مراحل چند گھنٹوں میں مکمل ہو جاتے ہیں، تاہم بعض نادر صورتوں میں اس میں 24 گھنٹے تک بھی لگ سکتے ہیں۔
تجویز: واضح اور ہائی ریزولوشن تصاویر استعمال کرنا، اور اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ کی تفصیلات (نام، تاریخِ پیدائش، پتہ) بالکل درست طور پر مطابقت رکھتی ہوں منظوری کے پراسیس کو تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
مرحلہ 3: اپنے Exness اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کرنا
جب آپ کا اکاؤنٹ توثیق شدہ ہو جائے تو اب اپنا پہلا ڈیپازٹ کرنے کا وقت ہے۔ اپنے Exness فنڈڈ اکاؤنٹ میں فنڈز ڈیپازٹ کرنا فوری اور بغیر کسی رکاوٹ کے ہوتا ہے جس سے آپ کو عالمی مارکیٹس تک فوری رسائی ملتی ہے۔ Exness ادائیگی کے متعدد طریقے فراہم کرتی ہے جن میں مقامی بینک ٹرانسفرز، ای والٹس اور کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز شامل ہیں۔ کم از کم ڈیپازٹ کی رقم ادائیگی کے طریقے اور اکاؤنٹ کی قسم کے مطابق مختلف ہوتی ہے اور بعض ٹریڈنگ اکاؤنٹس صرف 10 USD سے بھی کھولے جا سکتے ہیں۔
ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے مراحل مختلف ہو سکتے ہیں لیکن عمومی طور پر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں رقم ڈیپازٹ کرنے کا پراسیس درج ذیل ہوتا ہے:
- اپنے PA میں Deposit سیکشن کھولیں۔
- دستیاب آپشنز میں سے ایک ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔
- تمام مطلوبہ فیلڈز مکمل کریں جن میں ڈیپازٹ کی رقم اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا انتخاب شامل ہے، پھر Continue منتخب کریں۔
- اگر آپ کے ڈیپازٹ کا خلاصہ درست ہو تو Confirm منتخب کریں۔
- اپنے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے مطابق اسکرین پر دی گئی باقی ہدایات پر عمل کریں، جب تک کہ ڈیپازٹ کا عمل مکمل ہو جائے۔
براہِ کرم نوٹ کریں کہ ہر ادائیگی کے طریقے کے اپنے مخصوص حالات ہوتے ہیں جن کی تفصیل آپ اپنے PA میں دیکھ سکتے ہیں۔
فوری رقم نکلوانا
Exness میں 98% رقم نکلوانے کی درخواستیں خودکار طور پر پراسیس کی جاتی ہیں جس سے آپ ادائیگی کے طریقے کے مطابق تقریباً فوری طور پر اپنے فنڈز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈہپازٹس اور رقم نکلوانے کا عمل بغیر کسی فیس کے ہوتا ہے (اگر کسی تیسری پارٹی کی فیس لاگو ہو تو وہ واضح طور پر دکھا دی جائے گی) جس سے آپ کو اپنے فنڈز پر مکمل شفافیت حاصل رہتی ہے۔
تجویز: اپنا پہلا ڈیپازٹ چھوٹی رقم سے شروع کریں تاکہ آپ پلیٹ فارم پر ٹرانزیکشن کے طریقہ کار سے بہتر طور پر واقف ہو سکیں۔
مرحلہ 4: اپنا پلیٹ فارم سیٹ اپ کرنا
جب آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز جمع ہو جائیں تو اب اپنے پسندیدہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے کنیکٹ ہونے کا وقت ہے۔ ہم نے ایک سابقہ مضمون میں اس بات کا احاطہ کیا ہے کہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کرتے وقت آپ کن نکات پر غور کر سکتے ہیں لیکن یہ یاد دلانے کا بھی یہ ایک مناسب موقع ہے کہ Exness متعدد پلیٹ فارم آپشنز فراہم کرتی ہے جو موبائل سہولت سے لے کر ڈیسک ٹاپ کی درستگی تک ہر طرزِ ٹریڈنگ کے مطابق ہیں۔
یہ وہ دستیاب ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ہیں جو ہم فراہم کرتے ہیں اور ان میں لاگ اِن کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:
موبائل ٹریڈنگ
- Exness Trade ایپ: Exness Trade ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے Exness اکاؤنٹ کی اسناد کے ساتھ سائن اِن کریں۔
- MetaTrader موبائل پلیٹ فارمز: اپنے فون پر MetaTrader 4 (MT4) یا MetaTrader 5 (MT5) ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں پھر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اسناد کے ساتھ لاگ ان کریں۔
ڈیسک ٹاپ ٹریڈنگ
- Exness Terminal: اپنے PA میں لاگ اِن کریں، کسی بھی فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر Trade پر کلک کریں اور Exness Terminal منتخب کریں۔
- MetaTrader ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارمز (MT4/MT5): انہیں اپنی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں اور اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اسناد کے ساتھ لاگ ان کریں۔
- MT4 MultiTerminal: اپنے Windows ڈیسک ٹاپ پر MT4 MultiTerminal ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں اور اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ اِن کریں۔
براؤزر پر مبنی ٹریڈنگ
- WebTerminal: ہماری ویب سائٹ پر موجود WebTerminal میں اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی لاگ ان تفصیلات کے ساتھ سائن ان کریں۔
نوٹ: آپ MT4 ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو MT5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر استعمال نہیں کر سکتے اور اسی طرح MT5 اکاؤنٹ کو MT4 پلیٹ فارم پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ مزید یہ کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ بننے کے بعد اس کی پلیٹ فارم مطابقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
ہر پلیٹ فارم کو ہموار ٹریڈنگ کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ Exness کی قیمتوں اور عمل درآمد کی رفتار تک مکمل رسائی فراہم کرتا ہے۔ لہٰذا، چاہے آپ سفر کے دوران ٹریڈ کریں یا اپنے ڈیسک ٹاپ سیٹ اپ سے، آپ ہمیشہ کنکٹڈ رہیں گے۔
Exness Trade ایپ
ہر وقت، ہر جگہ پُراعتماد انداز میں ٹریڈ کریں۔
آپ کی پہلی ٹریڈ: کیا توقع کرنی چاہیے؟
اپنی پہلی لائیو ٹریڈ لگانا پُرجوش بھی محسوس ہوتا ہے اور شاید کچھ گھبراہٹ انگیز بھی۔ یہ بالکل معمول کی بات ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ چھوٹے پیمانے سے آغاز کریں، پُرسکون رہیں اور اپنے ٹریڈنگ پلان پر عمل کریں۔
اپنی پہلی پوزیشن کھولنے کا طریقہ یہ ہے:
- اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں لاگ ان کریں۔
- اپنی مرضی کا انسٹرومنٹ منتخب کریں۔
- اپنا ٹریڈنگ حجم اور لیوریج سیٹ کریں۔
- اپنی رسک مینجمنٹ حکمتِ عملی کے مطابق آپ آپشنل طور پر اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
- Buy یا Sell پر کلک کریں۔
اور بس آپ نے اپنی پہلی لائیو ٹریڈ کر لی!
تجویز: اوور ٹریڈنگ سے گریز کریں۔ نئے ماحول کا عادی ہونے کیلئے چھوٹی رقم سے آغاز کریں۔ حقیقی عمل درآمد آپ کے ڈیمو اکاؤنٹ کے مقابلے میں کیسا محسوس ہوتا ہے یہ سمجھنے کی کوشش کریں۔
رسک مینجمنٹ کی یاد دہانی:یاد رکھیں کہ زیادہ لیوریج نہ صرف آپ کے منافع کو بڑھا سکتی ہے بلکہ آپ کے نقصانات کو بھی۔ رسکس کو ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ مدنظر رکھیں۔ نئے ٹریڈرز کیلئے بہتر ہو سکتا ہے کہ وہ اس وقت تک لیوریج استعمال نہ کریں جب تک وہ اپنی حکمتِ عملیوں میں مزید تجربہ اور اعتماد حاصل نہ کر لیں۔ آپ جو لیوریج لیول استعمال کرتے ہیں اسے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے (جو آپ کے پرسنل ایریا میں دستیاب ہوتی ہیں)۔ ہمیشہ یہی مشورہ بہتر رہتا ہے کہ آپ اپنی ذاتی کمفرٹ زون کے اندر رہتے ہوئے ٹریڈ کریں، یہ آپ کی چوائس ہے۔
عام غلطیاں جن سے بچنا چاہیے
تجربہ کار ٹریڈرز بھی غلطیاں کر جاتے ہیں لیکن آغاز کرتے وقت آپ درج ذیل عام غلطیوں سے بچ سکتے ہیں:
- پلان کو نظرانداز کرنا: ہمیشہ کسی حکمتِ عملی کے ساتھ ٹریڈ کریں، چھٹی حس پر انحصار نہ کریں۔
- اسٹاپ لاس کو نظرانداز کرنا: اسٹاپ لاس ہر ٹریڈ کے ساتھ آپ کے کیپیٹل کا تحفظ کرتا ہے۔ اینٹر ہونے سے پہلے اسٹاپ لاس سیٹ کریں، نہ کہ بعد میں۔
- زائد لیوریج استعمال کرنا زائد لیوریج کے ساتھ زیادہ رسک جڑا ہوتا ہے۔ چھوٹے پیمانے سے آغاز کریں اور جیسے جیسے تجربہ بڑھتا جائے، آہستہ آہستہ سائز بڑھائیں۔
- جذباتی ٹریڈنگ: پُرسکون رہیں، بالخصوص منافع یا خسارے کے بعد۔ اپنے پلان پر رہیں۔
- تعلیم کو نظرانداز کرنا: سیکھتے رہیں، Exness کا ہیلپ سینٹر اور Exness انسائٹس مضامین شروعات کیلئے بہترین ذرائع ہیں۔
یاد رکھیں: کامیاب ٹریڈنگ کا دارومدار قسمت پر نہیں بلکہ تسلسل پر ہوتا ہے۔
اہم نکات
- توثیق آپ کے Exness حقیقی اکاؤنٹ کو فعال بناتی ہے: ہموار ڈیپازٹس، ٹریڈنگ اور رقم نکلوانے سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنی پروفائل اور دستاویزات کی توثیق بروقت مکمل کریں۔
- ڈیپازٹ کرنا آسان اور محفوظ ہے: مقامی اور بین الاقوامی ادائیگی کے مختلف طریقوں میں سے انتخاب کریں۔ زیادہ تر ڈیپازٹس فوری طور پر ہو جاتے ہیں اور رقم نکلوانا خودکار طور پر پراسیس کیا جاتا ہے، بغیر کسی پوشیدہ فیس کے۔
- پلیٹ فارم کا انتخاب اہم ہے: چاہے آپ MetaTrader کو ترجیح دیں، Exness Terminal استعمال کریں یا Exness Trade ایپ استعمال کریں، آپ کہیں سے بھی یکساں رفتار، درستگی اور قابلِ اعتماد کارکردگی کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
- چھوٹے پیمانے سے آغاز کریں، طویل مدتی سوچ رکھیں: قابلِ انتظام ٹریڈ سائز سے شروعات کریں اور تسلسل پر توجہ دیں۔ رسک کو مینیج کرنے کیلئے اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈرز استعمال کریں۔
- لیوریج سمجھداری سے استعمال کریں: زیادہ لیوریج لچک فراہم کرتی ہے لیکن اپنے کیپیٹل کے تحفظ کیلئے اسے ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔
- مسلسل سیکھنا بنیادی حیثیت رکھتا ہے: اپنی مہارتیں بہتر بنانے اور اعتماد قائم کرنے کیلئے Exness کے تعلیمی مواد، ویبینارز اور تجزیاتی ٹولز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
- قابلِ اعتماد کسٹمر سپورٹ: 24/7 کثیر لسانی سپورٹ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ مدد ہمیشہ صرف ایک پیغام دور ہو۔
- آپ کا ٹریڈنگ سفر، آسان بنایا گیا: رجسٹریشن سے لے کر آپ کی پہلی لائیو ٹریڈ تک، Exness ہر مرحلے کو تیز، شفاف اور محفوظ بناتی ہے تاکہ آپ اس چیز پر توجہ دے سکیں جو واقعی اہم ہے: اعتماد کے ساتھ ٹریڈنگ۔
حتمی خیالات: پُراعتماد انداز میں اگلا قدم اٹھانا
اپنا پہلا حقیقی Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنا محض ایک ٹرانزیکشن سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک لائیو ٹریڈر کے طور پر آپ کے سفر کی شروعات ہے۔ آپ نے پریکٹس کی ہے، پلاننگ کی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ حقیقی مارکیٹ حالات میں اپنی مہارتوں کو آزمایا جائے۔
Exness کے ساتھ، آپ کبھی بھی اکیلے ٹریڈنگ نہیں کر رہے ہوتے۔ آپ کو قابلِ اعتماد پلیٹ فارمز، فوری ٹرانزیکشن، جدید ٹولز اور چوبیس گھنٹے دستیاب سپورٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے، وہ سب کچھ جو پُراعتماد انداز میں ٹریڈنگ کیلئے ضروری ہے۔
کیا آپ اگلا قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں؟ تو پھر لاگ اِن کریں، اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کریں اور مارکیٹس کا تجربہ ویسے ہی کریں جیسے کیا جانا چاہیے یعنی لائیو۔
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔